دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت رام کرپال سنگھ یادو نے کہا کہ کالے دھن
والے اور بدعنوان لوگ رو رہے ہیں اور غریب ہنس رہا ہے، یہ ملک کے وزیر اعظم
نریندر بھائی مودی کا کمال ہے۔مسٹر یادو اٹاوہ ریلوے
اسٹیشن پر دہلی جاتے وقت صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھن پر جو سخت قدم
اٹھایا ہے اس سے ابھی کچھ لوگو کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن چند دنوں بعد لوگ
راحت محسوس کریں گے۔